
ذرائع کے مطابق اب اس مقدمے کی مکمل تفتیش کرائم اینڈ کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے سپرد کر دی گئی ہے تاکہ شفاف اور جامع تحقیقات ممکن ہو سکیں۔
واضح رہے کہ امیر بالاج قتل کیس تھانہ چونگ میں درج کیا گیا تھا، کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ فائرنگ کے دوران موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ پولیس مقابلے میں ایک اور اہم کردار طیفی بٹ بھی مارا گیا۔ تاہم کیس میں شامل تیسرا اہم نام گوگی بٹ اب بھی پولیس کو مطلوب ہے۔
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) نے اپنی رپورٹ میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ دونوں کو قتل میں ملوث قرار دیا ہے،دونوں ملزمان کا کردار واقعے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں واضح طور پر سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، سی سی ڈی جلد ہی کیس کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گا۔
اس پیشرفت کے بعد امیر بالاج قتل کیس کے تمام پہلوؤں پر ازسرنو روشنی ڈالنے کی توقع کی جا رہی ہے۔