ییلو لائن منصوبہ تاخیر کا شکار،لاہور ٹرانزٹ خواب ادھورا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں "ییلو لائن ٹرین" منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں "ییلو لائن ٹرین" منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہے/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں "ییلو لائن ٹرین" منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، اگست 2025 کی مقررہ ڈیڈ لائن کے باوجود منصوبے پر عملی کام کا آغاز نا ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت تاحال اس منصوبے کے حوالے سے کوئی باضابطہ پیش رفت یا پلان سامنے نہیں لا سکی، منصوبہ ایکنک کمیٹی میں منظوری کے لیے بھی پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش کر دی

مالی سال 2025 تا 26 کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جانے کے باوجود ییلو ٹرین عملی شکل اختیار نہیں کر سکی۔ چینی کمپنی نورنکو کے ساتھ طے شدہ اے آر ٹی یا ٹرام سسٹم پر بھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک کنال روڈ پر جدید ٹرانسپورٹ فی الحال صرف فائلوں اور فزیبیلیٹی رپورٹس تک محدود ہے۔ ابتدائی انجینئرنگ مشاورت اور تعمیراتی منصوبہ بندی ابھی تک عملی میدان میں نہیں لائی جا سکی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی گئی مئی 2026 کی تکمیل کی ہدایت بھی غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے، تاہم لاہور کو ایک اور ماس ٹرانزٹ سسٹم دینے کا خواب ایک بار پھر ادھورا دکھائی دیتا ہے۔