
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد علاقے کی 8 سے 10 دن تک نگرانی کی گئی اور بالآخر16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں خوارج گروہ کے کمانڈر محبوب عرف محمد سمیت چھ دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں جاری امن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلا امتیاز جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش کر دی
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے 94 خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں دیرپا امن کے قیام تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔