سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کی میٹنگ میں شرکت سے انکار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین سے متعلق میٹنگ میں شرکت سے معذرت کرلی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین سے متعلق میٹنگ میں شرکت سے معذرت کی/ فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین سے متعلق میٹنگ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویٹ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین سے متعلق میٹنگ میں شرکت سے ذاتی طور پر معذرت کی، خیبر پختونخوا کی عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک کسی وفاقی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پالیسی گائیڈ لائن لیے بغیر اجلاسوں میں شرکت عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی، وفاقی حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے گی، وفاقی حکومت متعلقہ اتھارٹیز کو فوری ڈائریکشن جاری کرے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ریگولر ملاقات کا بندوبست کیا جائے، قانونی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت تمام فورمز پر جا رہی ہے۔