
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت میں علیمہ خانم اور ان کے وکیل پیش نہ ہوئے، جبکہ ان کی جانب سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست بھی جمع نہیں کرائی گئی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ علیمہ خانم دانستہ طور پر ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں اور قانونی کارروائی میں تاخیر پیدا کر رہی ہیں، مقدمہ کو ایک سال گزر چکا ہے، لیکن ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سہیل کو مبارکباد دی اور کہا اب انقلاب آئیگا: نورین
پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے علیمہ خانم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا کہ وہ ملزمہ کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔
عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت علیمہ خانم کی ضمانت منسوخی کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید برآں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔