
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران سربراہ جے یو آئی اے (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک روٹ آپ لوگوں کیلئے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔
جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوامی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا،ہمیں چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا تھا،ہم نے اُس الیکشن کو بھی کھبی نہیں مانا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو سپریم کورٹ جائینگے: پی ٹی آئی
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، بھوکا مارا گیا، قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے میں خونریزی روکنا چاہتا ہوں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ڈھائی سال تک تم نے وہاں خونریزی کرائی ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری مذاکرات کی ضرورت ہے۔