کرم : افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
 کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فائل فوٹو
کرم: (سنو نیوز) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور اور شدید جواب دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا، افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بھاری نقصان ہونے پر طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان بارڈر پربھرپور جوابی کارروائی، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ ا س سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب بھی افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہو گئیں جبکہ درجنوں فوجی اور خوارج ہلاک، طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاک فوج کے بھرپورجواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کرتی رہیں۔