لاہور کی فضائی آلودگی آج بھی مضرِ صحت
Lahore air quality
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسموگ اور ماحولیاتی تبدیلی مانیٹرنگ سسٹم کے ترجمان کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس آج پورے دن کے دوران 151 سے 200 کے درمیان رہنے کا امکان۔

یہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)مضرِ صحت (Unhealthy) کیٹیگری میں آتا ہے۔

تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق شہر میں درجہ حرارت اور ہوا کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 متوقع موسمی تفصیلات:

  • ہوا کی رفتار 1 :سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان
  • زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تقریباً 30 ڈگری سینٹی گریڈ

یہ بھی پڑھیں: سوات اور چترال میں 5.2 شدت کا زلزلہ

شہریوں کو خاص طور پر بزرگوں، بچوں، اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں ،ماسک پہنیں اور ہوا کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔