مولانا عبدالغفور حیدری کی خوشدامن انتقال کرگئیں
رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی خوش دامن انتقال کر گئیں
مولانا عبدالغفور حیدری کی خوش دامن انتقال کر گئیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی خوش دامن انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کا شمار ایک باکردار اور دینی اقدار کی پاسدار خاتون میں کیا جاتا تھا۔ ان کے انتقال پر جمعیت علماء اسلام سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کار اور بس کی خوفناک ٹکر، 6 افراد جاں بحق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی خوش دامن اور بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے عبدالغفور حیدری سے ان کی خوش دامن اور بھابھی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔