
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں یوسی 8 کے علاقوں نئی سبزی منڈی اور سہراب گوٹھ ٹاؤن سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کامیابی سمیٹ لی،یوسی 8 نیو سبزی منڈی سے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے شہروز احمد 17 سو 90 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی۔
اسی طرح یوسی 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے جنرل نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوارمحمد بلال نصیر کامیاب ہوئے، یوسی 7 اورنگی ٹاؤن کی جنرل نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد بلال نے 7 سو 91 ووٹ حاصل کئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق یوسی 7 اورنگی ٹاؤن کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار شیخ اظہر 7 سو 49 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب حیدرآباد میں 6 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے، ضمنی بلدیاتی انتخابات ایک چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور 4 جنرل وارڈ ممبران کی نشستوں پر ہوئے، حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 18 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق2 نشستوں پر پیپلز پارٹی، 2 پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار، ایک پر آزاد جبکہ ایک نشست پر پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق یوسی 94 میں چیئرمین کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضی شورو 2 ہزار 485 جبکہ یوسی 106 میں وائس چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار قاضی خلیل احمد 554 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح یوسی 50 کے وارڈ 2 پر تحریک لبیک کے محفوظ احمد 120 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ یوسی 39 وارڈ نمبر 1 میں پیپلزپارٹی کے خادم حسین نے 454 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی، یوسی 106 کے وارڈ 3 میں تحریک لبیک کے محمد سلیم 211 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
حیدرآباد کی یوسی 112 کے وارڈ نمبر 4 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مبشر جعفری 359 ووٹ لے کر کامیاب فاتح رہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ نشستیں منتخب نمائندگان کے انتقال کر جانے و دیگر وجوہات کے سبب خالی ہوئی تھیں۔



