سینئر صحافی مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سینئر صحافی و رپورٹر مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے
مرحوم مظہر اقبال گھر جارہے تھے کہ روات ٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گئی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و سینئر رپورٹر مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

مرحوم مظہر اقبال اپنے گھر جارہے تھے کہ روات ٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گئی اور سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔ مرحوم ایک باصلاحیت، مخلص اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے لیے یاد رکھے جانے والے صحافی تھے۔ ان کی ناگہانی وفات صحافتی برادری اور احباب کے لیے گہرے دکھ کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی سلیم بخاری کے بھائی خالقِ حقیقی سے جا ملے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مظہر اقبال کی سڑک حادثہ میں انتقال پر اظہار افسوس کیا اورمرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، مظہر اقبال نے آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال صحافت کے معیار اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے صحافیوں کے طور پر جانے جاتے تھے، ان کے انتقال سے شعبہ صحافت میں پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔