
ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور رنج کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ گول باغ شاد باغ، نزد گورمے بیکرز، 23 ستمبر بروز منگل بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔
اس موقع پر عزیز و اقارب، صحافتی برادری، دوست احباب اور علاقے کے مکین مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کر رہے ہیں۔
دوست و احباب کا کہنا ہے کہ جاوید بخاری مرحوم کو نیک سیرت اور خوش اخلاق شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ محلے داروں اور قریبی افراد کے مطابق وہ ہمیشہ دوسروں کے کام آنے والے اور خوش اخلاق انسان تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالرحمان دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے
ان کے انتقال پر ساتھیوں اور دوستوں نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ سلیم بخاری پاکستان کے ممتاز صحافیوں اور تجزیہ کاروں میں شمار ہوتے ہیں، ان کے بھائی کے انتقال پر میڈیا برادری کے مختلف نمائندوں نے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔