
ممیڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ میں کمشنر عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سمیت سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کمشنر عامر کریم خاں نے پی ڈی ایم اے افسر عبدالرحمان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کی حیثیت سے سیلاب کے دوران عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بھی مرحوم کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمان نے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کیں، ان کی پیشہ وارانہ لگن دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے آفیسر عبدالرحمان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق۔
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) September 22, 2025
ریلیف کمشنر پنجاب و ڈی جی پی ڈی ایم اے کا خراجِ تحسین اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت۔#PDMAPunjab #Tribute #FloodResponse #Rescue #Relief #Punjab pic.twitter.com/3lQn1V3rsz
بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا یقین دلایا، کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مرحوم عبدالرحمان کی خدمات کو عوامی فلاح اور ضلعی سطح پر مثالی کارکردگی کے طور پر سراہا گیا، ان کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔