میاں نواز شریف کی لاہور جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ

فائل فوٹو
September, 7 2025
لاہور: (سنو نیوز) سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف جنرل ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے جنرل ہسپتال پہنچے، میاں نواز شریف نے جنرل ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کروایا ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی نگرانی میں ہی ایم آر آئی کرائی ۔
لیگی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا طبی معائنہ نیورو وارڈ میں کیاگیا، نواز شریف نے جنرل ہسپتال سے ایم آر آئی کرائی، سربراہ مسلم لیگ نے سروائیکل اور برین کی ایم آرائی کرائی۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ میاں نواز شریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ہے،نواز شریف کو اینجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کے لیے بھی لیجایا گیا۔