گوجرانوالہ :چائے بروقت نہ دینے پر بیوی کو گولی مار دی
تھانہ دھلے کے علاقہ میں شوہر نے چائے بروقت نہ دینے پر بیوی کو گولی مار دی، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
تھانہ دھلے کے علاقہ میں شوہر نے چائے بروقت نہ دینے پر بیوی کو گولی مار دی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) تھانہ دھلے کے علاقہ میں شوہر نے چائے بروقت نہ دینے پر بیوی کو گولی مار دی، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ محلہ فضل پورہ کی رہائشی شمائلہ کی شاہین آباد کے عالمگیر کیساتھ شادی ہوئی جن کے 3 بچے ہیں، گزشتہ روز شمائلہ میکے آئی ہوئی تھی جہاں اسکا شوہر بھی آگیا جس نے چائے بروقت نہ دینے پر طیش میں آکر بیوی کو گولی مار کرزخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساتھی اداکار کے نامناسب رویے پر اداکارہ کا انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب شمائلہ کی والدہ نے کہا کہ داماد اسکی بیٹی سے پیسے بھی مانگ رہا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔