
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فارمولے پر مبنی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔
وفاقی وزیر کے مطابق اس فیصلے کے تحت ای او بی آئی پنشنرز کو بقایا جات سمیت ادائیگیاں کی جائیں گی، جبکہ ادارہ ماہانہ پنشن کی مد میں 10 ارب روپے جاری کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ طویل سروس رکھنے والے پنشنرز اب 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن حاصل کر سکیں گے، جس سے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف ملے گا۔
چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ غیر رسمی شعبے کے مزدوروں اور گھریلو ملازمین کو ای او بی آئی کے دائرہ کار میں شامل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی زرعی مزدوروں کو بھی اس اسکیم کا حصہ بنانے پر کام کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ محنت کش اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف ریٹائرڈ ملازمین کی معاشی مشکلات کو کم کرے گا بلکہ غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کیلئے بھی نئی امید کا باعث بنے گا۔
ای او بی آئی پنشن میں اضافہ حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ افراد کیلئے اہم ریلیف ہے، تاہم پالیسی کی کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کو کس حد تک مؤثر انداز میں اس نظام میں شامل کیا جاتا ہے۔