
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا اور عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ تاہم انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے
واضح رہے کہ پولیس نے علیمہ خان کے صاحبزادوں شیر شاہ اور شاہ زیر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل رانا مدثر عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو لاہور میں اپنے گھر سے ’ اغوا’ کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ’ سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ گھر میں داخل ہوئے اور علیمہ خان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے، نہ تو شاہریز کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی اس کا سیاست سے کوئی تعلق ہے۔
علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان نے ایچی سن کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، فی الوقت وہ آسٹریلیا کی ایک بڑی لینن سپلائر کمپنی ’ سمبا گلوبل’ میں ریجنل ہیڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ایک ٹرائیتھلیٹ بھی ہیں۔