
ایک اہم پیش رفت میں، حکام نے لاہور میں نصب تمام سیف سٹی کیمروں کو فیس ریکگنیشن اور آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق، شہر میں تقریباً 8,000 کیمروں کا سوفٹ ویئر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اپ گریڈ مکمل ہونے کے بعد، نظام نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی اجازت دے گا بلکہ مجرمانہ سرگرمیوں کی قریبی نگرانی بھی ممکن ہوگی۔
پہلے صرف 600 کیمروں کو فیس ریکگنیشن کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ 1,100 کیمرے ای-چالان سروس کے لیے مختص تھے۔ موجودہ اپ گریڈ کے بعد تمام کیمرے جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین مفت الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے اپلائی کریں
حکام نے مزید بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی یہ اپ گریڈنگ کا کام اپنی خود کی وسائل سے کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی اسی قسم کے جدید نظام پہلے سے فعال ہیں اور لاہور میں بھی یہ نظام جلد فعال ہوجائےگا۔