خواتین مفت الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے اپلائی کریں
مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے میں خواتین کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا
مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے میں خواتین کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا/ فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) مفت الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبے میں خواتین کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے کہا ہے کہ منصوبے کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، خواتین صنعتی مزدور اپنی درخواستیں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.wwbsindh.gov.pk پر جمع کرا سکتی ہیں، قرعہ اندازی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی انسانی مداخلت کا امکان نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری

شاہد تھہیم نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 45 سال تک کی خواتین صنعتی مزدور اہل قرار دی گئی ہیں جبکہ 20 فیصد اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی، خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں، ان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔
یاد رہے وزیر محنت و افرادی قوت و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ شاہد تھہیم کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کا 33 واں اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں 10 ہزار صنعتی خواتین ورکرز کو ای بائیکس کی فراہمی سے متعلق اسکیم بھی منظور کی گئی تھی۔