
مری کے علاقے لکڑوٹ سے پنڈی پوائنٹ تک چیئر لفٹ و کیبل کار کے منصوبے کے لیے 90 ملین روپے اور اسکائی واک پل کے لیے 72.152 ملین روپے کی لاگت سے فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ منظوری چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیرِ صدارت ہونے والے PDWP اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں میانوالی کے کالا باغ میں دریائے سندھ پر کیبل کار منصوبہ 81.571 ملین روپے، چکوال میں داندا شاہ بلاول سے غول روڈ کی تعمیر 1.374 ارب روپے، وزیر اعلیٰ اقلیتی ترقیاتی پروگرام 1 ارب روپے، لاہور میں تھیم پارک کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی 200 ملین روپے اور Accelerate Punjab Startups Tech Programme 2.3 ارب روپے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، انتظامیہ کو الرٹ جاری
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی، سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر، سیکرٹری اقلیتی امور فرید احمد، چیف اکنامسٹ مسعود انور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔