پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا/ فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترقی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترقیاتی منصوبوں، سول اور ملٹری اداروں کے درمیان مربوط روابط کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹوں کی گرفتاری پر علیمہ خان کا ردعمل بھی آگیا

آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے اقدامات سے آگاہ تک کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلی بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے گڈ گورننس اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی اہمیت اجاگر کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول ملٹری مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید منیر نے فوجی دستوں سے خطاب کیا اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاریوں اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے کٹھن حالات میں خطے میں امن اور استحکام کے لیے فوجی دستوں کے کردار کو سراہا۔