پاکپتن:خاتون کو تھپڑ مارنے والا اے ایس آئی گرفتار، مقدمہ درج
پاکپتن میں ریڈ کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فائل فوٹو
پاکپتن: (سنو نیوز) پاکپتن میں ریڈ کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اے ایس آئی ملک اعجاز نے پاکپتن کے گاؤں 39 ایس پی میں ریڈ کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا،تھپڑ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ خاتون پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ،پولیس خواتین کے تحفظ کی ضامن ہے نا کہ ان پر تشدد کرنے کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں، کسی بھی پولیس اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔