پنجاب پولیس کا شہداء وافسران کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولت کا اعلان
Punjab Police
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم و افسران کے بچوں کے لیے فیسوں میں رعایت کا اعلان کردیا ۔

 پنجاب پولیس نے شہداء اور حاضر سروس افسران کے بچوں کے لیے تعلیمی رعایتوں کا اعلان کر دیاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انوراور کنگزفورڈ کالج کے سی ای او شیخ حسن منیر کے مابین دستخط ہونے والے معاہدے کے مطابق شہداء پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم و داخلہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاہم، حاضر سروس افسران کے بچوں کو داخلے اورماہانہ فیس پر 50 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق  سروس کے دوران تبادلہ ہونے والے افسران کے بچے بھی اس رعایت سے فائیدہ اٹھا سکیں گے۔ کنگز فورڈ کالج نے  یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ شہداء اور افسران کے بچوں کے لیے فیس میں خصوصی رعایت کے علاوہ بچوں کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیئرز اِن پولیس پروگرامز میں شامل کیا جائے گا تاکہ انہیں کمیونٹی سروس اور پولیس کے ساتھ شراکت کا موقع بھی مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحانہ ڈار کا جیل سے رہائی کے بعد بیان سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس فیصلے کو شہداء کے خاندانوں اور پولیس فورس کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف تعلیمی میدان میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ معاشرتی سطح پر پولیس اور عوام کے تعلقات کو بھی مضبوط بنائے گا۔