وزیراعلیٰ مریم نواز کا چھ ماہ میں عوام کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ پورا
 Apni Chhat Apna Ghar
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے کیا ہوا وعدہ محض چھ ماہ کی قلیل مدت میں پورا کر دکھایا۔

اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میں 62,500 گھر تعمیر کر کے نہ صرف معیار اور رفتار کی مثال قائم کی بلکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی عبور کر لیا ہے۔

پانچ سے دس مرلہ گھروں پر مشتمل اس منصوبے کے لیے 74 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے جن میں سے 99.9  فیصد قرضوں کی واپسی ہو چکی ہے جو کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری کی جا چکی ہیں اور52 ہزار سے زائد گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی الیکٹرک بائیکس اسکیم کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وعدہ کیا تھا کہ ہر سال ایک لاکھ گھر عوام کو فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت رواں سال دسمبر 2025 تک پہلا ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ آج ایکسپو سینٹر لاہور میں اسکیم کے نئے مرحلے کا افتتاح کریں گی جس کے تحت پنجاب حکومت خود زمین فراہم کرے گی اور اس پر گھر بھی تعمیر کرے گی۔