
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے منگل کے روز وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کے فروغ کے لیے سبسڈی اسکیم پرعملدرآمد کی تجویز دی گئی سمری منظور کر لی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں یہ منظوری دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مالی سال 2025 -26 کے لیے اس منصوبے کی مالی اعانت کے لیے 9 ارب روپے کا بجٹ پہلے ہی مختص کیا جا چکا ہے۔ اسکیم میں سرکاری کالجز کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیمنٹ سے متعلق خوشخبری
زہن نشین رہے کہ منظور شدہ منصوبے کے تحت دو مراحل میں 1,16,000 الیکٹرک بائیکس اور 3,170 الیکٹرک رکشے/لوڈرز متعارف کروائے جائیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں، جس کا جلد وزیرِاعظم کی جانب سے افتتاح متوقع ہے، 40,000 الیکٹرک بائیکس اور 1,000 الیکٹرک رکشے/لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔