ڈی پی او سے ملاقات کا منتظر بزرگ آفس کے باہر انتقال کرگیا
حافظ آباد میں ایک معمر سائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کے انتظار میں دم توڑ گیا
حافظ آباد میں ایک معمر سائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کے انتظار میں دم توڑ گیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) حافظ آباد میں ایک معمر سائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کے انتظار میں دم توڑ گیا۔

محلہ حسن ٹاؤن کا رہائشی مجاہد گزشتہ روز دادرسی کے لیے درخواست لے کر ڈی پی او آفس پہنچا، جہاں وہ ڈی پی او عاطف نذیر سے ملاقات کے لیے نئے تعمیر شدہ آفس کے کھلے برآمدے میں پانچ گھنٹے تک بیٹھا رہا۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث وہ بالآخر ڈی پی او سے ملاقات کیے بغیر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 9 اراکین اسمبلی نااہل قرار، نوٹیفکیشن جاری

یہ امر قابل توجہ ہے کہ ضلع کے دوردراز علاقوں سے آنے والے سائلین کے بیٹھنے اور آرام کے لیے آفس کے باہر کوئی مناسب انتظام موجود نہیں، جس کے باعث سائلین سارا دن خوار ہوتے ہیں۔