
رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے فیصل آباد میں ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی کے ڈرائیور سے لاہور جانے کے بارے میں پوچھا، جس نے لاہور کے بہانے اُسے گاڑی میں بٹھا کر بیروٹ لے جایا۔ وہاں تینوں ملزمان نے لڑکی کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مقامی شخص نے لڑکی کو دیکھ کر مشکوک حالت میں پہچانا اور پولیس کو اطلاع دی۔ ابتدائی طور پر مقامی پولیس نے واقعے کو دبانے کی کوشش کی، تاہم ڈی پی او ایبٹ آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کا ملک گیر اقلیت رجسٹریشن مہم کا آغاز
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمے کی تفتیش جاری ہے، لڑکی کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعہ نے علاقے میں خوف اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے، شہریوں کی جانب سے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔