نادرا کا ملک گیر اقلیت رجسٹریشن مہم کا آغاز
NADRA minority registration
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں اقلیتوں کے ارکان کی رجسٹریشن کے لیے مہم کا آغازکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مہم 4 اگست سے 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی اور اسے قومی اقلیتوں کے دن کے موقع پر شروع کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اقلیتوں کے لیے شناختی دستاویزات حاصل کرنے یا تجدید کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

مزیدبرآں نادرا کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ برابری کے لیے پرعزم ہے اور اقلیتوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ آپ کو ہر دوسرے شہری کے برابر حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 40 ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی فائی دینگے: حنیف عباسی

واضح رہے کہ اس مہم کا مقصد اقلیتوں کو رجسٹر کروانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ تعلیم، صحت کی سہولیات، اور انتخابی عمل میں حصہ لینے جیسے بنیادی حقوق اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

نادرا اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز (MRVs) بھی تعینات کرے گا۔ جو افراد چاہیں وہ اپنے قریبی نادرا دفاتر پر بھی جا کر اس مہم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کوشش نادرا کی ڈیجیٹل اور شمولیتی خدمات کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہےاور اس اقدام کو اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Top of Form

Bottom of Form