
تفصیلات کےمطابق اس منصوبے کے تحت اورنج لائن کے الائیڈ اسٹرکچرز کو سولر پاور سے بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ہر ماہ کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ نے اس منصوبے پرعملدرآمد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ منصوبے کے تحت اورنج لائن ٹرین کے لیے 1.6 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا جس سے ٹرین کے اسٹیشنز اور دیگر معاون انفراسٹرکچر کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا ملک گیر اقلیت رجسٹریشن مہم کا آغاز
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب، بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر حکومت ہر سال اربوں روپے بطور سبسڈی خرچ کرتی ہے اور شمسی توانائی پر منتقلی سے یہ اخراجات نمایاں طور پر کم ہو سکیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی کا استعمال صرف مالی بچت کا ذریعہ نہیں بلکہ ماحول دوست اور پائیدار حل بھی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی توانائی بچت اور ماحول دوست پالیسیوں کا حصہ ہے، جو مستقبل میں دیگر میگا پراجیکٹس کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔