بغیر این او سی سرکاری ملازمین پر سی ایس ایس امتحان دینے پر پابندی
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سرکاری ملازمین پر این او سی کے بغیر سی ایس ایس سمیت دیگر اسامیوں کے امتحانات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سرکاری ملازمین پر این او سی کے بغیر سی ایس ایس سمیت دیگر اسامیوں کے امتحانات میں شرکت پر پابندی عائد کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سرکاری ملازمین پر این او سی کے بغیر سی ایس ایس سمیت دیگر اسامیوں کے امتحانات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سرکاری ملازمین کو سی ایس ایس اور دیگر اسامیوں پر تقرری کے امتحانات میں شرکت کے لیے پیشگی این او سی اور محکمانہ اجازت نامہ جمع کرانا لازم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس امتحانات 2026 کا شیڈول جاری

اعلامیے کے مطابق یکم ستمبر 2025 سے سرکاری ملازمین درخواست کے ساتھ این او سی اور اجازت نامہ آن لائن جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ سرکاری ملازمین کے لیے محکمانہ اجازت کا ریفرنس نمبر اور اجرا کی تاریخ درج کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ اجازت نامہ اور این او سی جمع نہ کرانے کی صورت میں امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی، اور ایسے ملازمین کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔