
سی ایس ایس کے امتحانات دو مراحل میں منعقد ہوں گے، جن میں پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ (MPT) اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان شامل ہوگا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا،
جبکہہ درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک جمع کی جا سکیں گی۔ ایم پی ٹی کا انعقاد 9 نومبر 2025 (اتوار) کو کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان کیلئے آن لائن درخواستوں کا نوٹس 14 دسمبر 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا، اور درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 کے درمیان وصول کی جائیں گی۔ سی ایس ایس کا تحریری امتحان 4 فروری 2026 (بدھ) کو منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گمشدہ یا چوری موبائلز کے لیے پی ٹی اے کا فوری بلاک سسٹم فعال
ایف پی ایس سی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ یہ شیڈول ابتدائی اطلاع کے طور پر جاری کیا گیا ہے، ادارہ ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایف پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی تبدیلی سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔
سی ایس ایس امتحان کے خواہشمند امیدواروں کیلئے یہ ایک اہم موقع ہے، اب انہیں اپنی تیاری کا دائرہ تیز کر دینا چاہیے۔