گمشدہ یا چوری موبائلز کے لیے پی ٹی اے کا فوری بلاک سسٹم فعال
PTA
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے چوری یا گمشدہ م فونز کے خلاف فوری کارروائی کا نظام فعال کر دیا ہے۔

اس نظام کے تحت شہری اپنے چوری یا گمشدہ فونز کو بلاک کروا کر اس کے غلط استعمال سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

نیز پی ٹی اے کے مطابق اگر کسی  کا موبائل فون گم ہو جائے یا چوری ہو جائے  تو فوری طور پر درج ذیل اقدامات کیے جائیں:

 1. موبائل کی (IMEI )نمبر اور دیگر ضروری تفصیلات معلوم کریں

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم الیکٹرک بائیک اسکیم 2025: اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کا طریقہ

2۔ پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) پر آن لائن شکایت درج کریں:

 complaint.pta.gov.pk

واضح رہے کہ شکایت بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی 24 گھنٹوں میں تصدیق کی جاتی ہے جس کے بعد موبائل فون کو بلاک کر دیا جاتا ہے تاکہ کوئی دوسرا اس کا غلط استعمال نا کر سکے ۔

یاد رہے کہ عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور موبائل فون کے گم ہونے کی صورت میں بنا کسی تاخیر کے شکایت درج کریں تاکہ آپکا ڈیٹا اور معلومات محفوظ رہیں۔