حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان
Sindh free solar system
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔

محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں 20 اگست 2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے عوام کو بچانا ہے بلکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2026: غیررجسٹرڈ افراد کیلئے بھی دروازے کھل گئے

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بجلی کے بحران سے نمٹنے اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست جمع کرائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔