عمران خان کی جیل میں سہولیات بحال ہوگئیں
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جیل سہولیات دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ایک بار پھر کتابیں اور اخبارات مہیا کر دیے گئے ہیں، جب کہ گزشتہ روز ان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ایک گھنٹہ طویل فون کال بھی کرائی گئی۔

عمران خان نے بچوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر وہ ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

 ذرائع کا کہن اہے کہ عمران خان نے وضاحت کی کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ان کے بچے پاکستان میں کسی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے، بلکہ انہیں حالیہ گفتگو میں معلوم ہوا کہ بچوں کے نائیکوپ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

ادھر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بچوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے، عمران خان نے انہیں پاکستان آنے سے نہیں روکا۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹے مجھ سے ملنے آئیں گے، احتجاج یا سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

 

 

 

 

دوسری جانب عمران خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے سیاسی بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے معاملات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

عمران خان نے پارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم نہیں کر سکتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، اگر گورننس کے مسائل حل نہیں ہو رہے تو بہتر ہوگا کسی اور کو موقع دیا جائے۔