
واضح رہے کہ یہ سیٹ اس وقت خالی ہوئی جب سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پی پی 87 سے ملک احمد خان بھچر کی اہلیہ کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان بھچر کی سیاسی خدمات اور عوامی مقبولیت کے باعث ان کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا پارٹی کیلئے مؤثر حکمت عملی ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک احمد خان بھچر کو سزا سنائی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹے مجھ سے ملنے آئیں گے، احتجاج یا سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پارٹی مختلف حلقوں میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
حلقہ پی پی 87 میں اب ایک بار پھر سیاسی گہما گہمی بڑھنے کا امکان ہے۔