
نادار کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب صرف چند مراحل میں نہایت آسانی سے اپنا نیا اور تجدید شدہ شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا سینٹر میں شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے سب سے پہلے آپ کو صرف اپنا پرانا سمارٹ شناختی کارڈ ساتھ لے جانا ہوگا۔ وہاں پہنچ کر آپ کو ٹوکن ملے گا، جس کے بعد اپنی باری کا انتظار کریں۔ باری آنے پر کاؤنٹر پر جا کر بائیو میٹرک تصدیق کروائیں۔
اس سے اگلے مرحلے میں آپ سے ذاتی معلومات، تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں گے۔ ڈیٹا انٹری مکمل ہونے کے بعد آفس انچارج آپ کی درخواست کی منظوری دے گا۔ بعض اوقات وہ خاندان کے متعلق چند سوالات بھی کر سکتا ہے، جن کے درست جوابات دینا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کی نوکریوں کے لیے اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ سےاپلائی کریں
درخواست منظور ہونے پر آپ کے موبائل نمبر پر پیغام موصول ہوگا۔ اس کے بعد آپ اپنی منتخب کیٹیگری کے مطابق فیس جمع کروا سکتے ہیں۔
تجدید کی فیس نارمل کیٹیگری کیلئے 750 روپے (30 دن میں ڈلیوری)، ارجنٹ کیلئے 1500 روپے (15 دن میں) اور ایگزیکٹو کیٹیگری کیلئے 2500 روپے ہے جس میں صرف 7 دن میں کارڈ مل جاتا ہے۔