
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور آزاد جموں و کشمیر سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اچانک آنے والے زلزلوں کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں زیر زمین تھا۔ اس کی گہرائی تقریباً 100 کلومیٹر تک بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کی نوعیت "ٹیکٹونک پلیٹس" کی حرکت سے منسلک ہو سکتی ہے جو اس خطے میں عام طور پر زلزلوں کا باعث بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل،الرٹ جاری
تاحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم، متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔