
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس بارشوں کے سپیل میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جو پنجاب کے بیشتر اضلاع کو متاثر کر سکتی ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایمرجنسی کنٹرول رومز اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت کا اعلان
ان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اربن فلڈنگ یا فلیش فلڈنگ کی صورت میں محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور بہتے پانی کو ہرگز عبور نہ کریں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔