پاکستانی طلبہ کلئے کینیڈا میں تعلیم کا سنہری موقع
Canadian scholarships for Pakistani students
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے گریجویٹ سطح کے طلبہ کیلئے میک ماسٹر یونیورسٹی، کینیڈا میں M.A.Sc اور Ph.D پروگرامز میں داخلے کا اعلان کیا ہے۔

یہ موقع ان شعبوں میں جدید تحقیق اور مہارت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جو عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جن میں شامل ہیں:

میکاٹرانکس

مصنوعی ذہانت (AI)

الیکٹرک و خودکار گاڑیاں

انرجی اسٹوریج

ہائبرڈ پاور ٹرین سسٹمز

یہ تمام تعلیمی پوزیشنز ڈاکٹر ریان احمد کی نگرانی میں میک ماسٹر آٹوموٹیو ریسورس سینٹر (MARC) کے ذریعے دی جا رہی ہیں، جو کہ سمارٹ موبلٹی انوویشن میں عالمی شہرت یافتہ ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

اہلبیت کیلئے امیدوار کے پاس مکینیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ یا کمپیوٹر سائنس میں بیچلر ڈگری ہونا ضروری ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار وزارت آئی ٹی کی فراہم کردہ ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اقدام پاکستان کے باصلاحیت طلبہ کو عالمی سطح پر جدید تحقیق اور تکنیکی ترقی میں شامل کرنے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ ملک کا مستقبل روشن اور مضبوط ہو۔

میک ماسٹر یونیورسٹی کے ساتھ یہ اشتراک نہ صرف پاکستانی طلبہ کیلئے دروازے کھولے گا بلکہ ٹیکنالوجی اور تعلیم میں پاکستان کی ساکھ کو بھی عالمی سطح پر مضبوط کرے گا۔