10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے مزمل پراچہ انتقال کر گئے
Muzammil Paracha
فائیل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) 10 کروڑ روپے میں A1 پریمیئم گاڑی نمبر پلیٹ خریدنے والے کراچی کے معروف بزنس مین مزمل پراچہ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مزمل پراچہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک ان کے انتقال اور بیماری کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیاہے۔

مزمل پراچہ سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پہلی پریمیئم نمبر پلیٹ نیلامی میں سب سے زیادہ بولی دینے والوں میں شامل تھے۔ یہ نیلامی صوبے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ تھی جس نے مزمل کو ایک انٹرنیٹ سنسیشن بنا دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی

واضح رہے کہ مزمل پراچہ کے انتقال پر کاروباری برادری اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔ انہوں نے ان کے کاروباری جذبے اور لگژری گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک نیا معیار قائم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔