پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی

حکومت نے رارت گئے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا/فائل فوٹو
August, 1 2025
(ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرول 7 روپے 54 پیسے سستا کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 48 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے کمی سے نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 48 پیسے فی لٹر بڑھنے سے 285 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں گر گئیں
اس کے علاوہ پٹرول پر لیوی 77 روپے ایک پیسہ فی لٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل پر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، اگلے 15 روز کیلئے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔