الیکشن کمیشن نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا
 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 کے انتخابی دنگل میں اترنے کے خواہشمند امیدوار 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ای سی پی کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں 18 ستمبر کو ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی میاں اظہر مرحوم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی و سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر انتقال کرگئے

اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جانب سے میاں اظہر کی جگہ ان کے بیٹے و سابق وفاقی وزیر میاں حماد اظہر کو میدان میں اتارے کا عندیہ دیا ہے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی بھی ضمنی الیکشن کے دنگل میں اترنے کا عندیہ دے چکی ہے۔

دوسری جانب حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کا اس حلقے کے لیےکسی بھی امیدوار کے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔