قصورمیں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
Kasur child abuse case
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)ضلع قصور میں ایک بچی کے ساتھ نازیباحرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ضلع قصور میں ایک بچی کے ساتھ ایک شخص کی  نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو کمسن بچی کے ساتھ نا زیبا حرکات کرتے دیکھا گیا جس پر عوام  نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد  پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا کراچی میں قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات کے خلاف ہم سب  کو ایک ہو کر کوئی مؤثر اقدام  کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی پی او عیسیٰ سکھیرا متاثرہ بچی کے گھر بھی  گئے اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔