پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا کراچی میں قتل
تتلے عالی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کراچی میں قتل کر دیا گیا
تتلے عالی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کراچی میں قتل کیا گیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) تتلے عالی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کراچی میں قتل کر دیا گیا۔

نواحی علاقہ بڈھا گورائیہ کے مسیحی نوجوان ساجد مسیح اور محمد آصف وڑائچ کی 17 سالہ بیٹی (ث) نے دو ہفتے قبل پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے ورثا نے 15 جولائی کو تھانہ تتلے عالی میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: میٹرو بس نے اپنے ہی گارڈ کی جان لے لی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کو کراچی میں قتل کر دیا گیا ہے، کراچی پولیس کے مطابق دونوں کے سروں میں گولیاں لگی ہیں، لاشیں کلفٹن کے قریب ساحل سمند رسے برآمد کی گئیں، لاشوں کے پاس 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد تتلے عالی پولیس نے اغوا کیس کے مدعی مقتولہ کے بھائی وقاص آصف کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے محرکات غیرت یا ذاتی بھی ہو سکتے ہیں۔