
وزیراعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ان نوجوانوں میں شامل ہیں جو دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی ایسی صلاحیتیں ملک کا روشن مستقبل ہیں اور طلحہ احمد ان کی ایک بہترین مثال ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے طلحہ احمد کو اعزازی شیلڈ کے ساتھ ساتھ ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی بطور تحفہ دیا، تاکہ وہ مستقبل میں بھی اپنے تخلیقی سفر کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل شعبے میں ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل
دوسری جانب طلحہ احمد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی ان کیلئے ایک اعزاز ہے، جو نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ دوسرے نوجوانوں کو بھی کچھ نیا کرنے کی ترغیب دے گی۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات نہ صرف طلحہ احمد کیلئے ایک یادگار لمحہ رہی بلکہ ملک بھر کے نوجوان کانٹینٹ کریئیٹرز کیلئے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ ان کی محنت کو قومی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔