
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،خیبر پختونخوا کے عوامی سروے میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کارکردگی کے لحاظ سے کے پی حکومت کو پچھاڑدیا، خیبرپختونخوا کے عوام بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی کارکردگی سراہنے پر مجبور ہو گئے۔
عالمی طورپر مستندشدہ عوامی سروے میں عوام نے مریم نواز کو دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا، خیبر پختونخوا سمیت دوسرے صوبوں کی عوام نے مریم نوازحکومت کی شفافیت اورگڈ گورنس کو سراہا۔
سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چیف منسٹر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے زیادہ مقبول قرار دیا گیا، خیبرپختونخوا کے عوام مسائل کے حل کیلئے مریم نوازشریف کی طرف دیکھنے لگے جبکہ اپنی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بے حد مایوس دکھائی دیے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سروسز کی فراہمی میں کمی،روزگار کے محدود مواقع، کرپشن اور وعدے پورے نہ ہونے پر عوام پریشان ہیں، خیبر پختونخوا کے62 فیصد لوگ کے پی حکومت سے نالاں ہیں جبکہ صوبے میں تحریک انصاف کی حمایت صرف 38 فیصد رہ گئی۔
کرپشن اوربدانتظامی کی شکایات کی وجہ سے کے پی کے حکومت شدید عوامی تنقید کی زد میں آگئی، خیبر پختونخوا کے نصف عوام نے کے پی حکومت کو کرپٹ قرار دے دیا، علی امین گنڈاپور عوام میں اعتماد اورساکھ کھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے عوام گورننس، معیشت اور سہولیات کی عدم فراہمی پر نالاں
صوبے میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 49 فیصد حامی بھی مایوس ہو گئے، خیبر پختونخوا کے 52فیصدعوام نے ترقیاتی فنڈز میں کرپشن اورخردبردکو تسلیم کیا جبکہ 62 فیصد پی ٹی آئی ووٹرز نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سروے کے مطابق 48فیصدپی ٹی آئی ووٹرز نے کرپشن میں اضافے کی رائے کا اظہار کیا، 67 فیصد عوام نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بری طرح ناکام ہے، 73 فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں کا حصول میرٹ نہیں،ذاتی تعلقات سے ممکن ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 57 فیصد لوگ امن و امان کی خراب صورتحال اوردہشت گردی کی وجہ سے خوفزدہ ہیں۔
گیلپ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں میں 77 فیصد لوگوں کو پارکس میسر نہیں ، 81 فیصد کو لائبریری اور 70 فیصد کو کمیونٹی سنٹرز تک میسر نہیں، کے پی میں 52 فیصد کو یقین ہے کہ ترقیاتی فنڈز میں غیر شفافیت ہے، 49 فیصد ک کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جبکہ 48 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں میں کرپشن بڑھی۔
خیبرپختونخوا کے 85 فیصد لوگ چاہتے ہیں وفاق اور تمام صوبوں سے ملکر چلیں، 60 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ کے پی حکومت احتجاج اور جلسوں میں وقت ضائع کرتی ہے۔
دوسری جانب سروے کے مطابق پنجاب میں 74 فیصد رہائشیوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہے، 74 فیصد کو تعلیم جبکہ 63 فیصد کو صحت کی سہولیات بھی میسر ہیں، پنجاب میں کھانا پکانے کی گیس 66 فیصد شہریوں میسر ہے، پنجاب میں 70 فیصد نوجوانوں کو یقین ہے کہ حکومتی سطح پر ان کی بات سنی جاتی ہے۔