
اس افسوسناک واقعے کی اطلاع 15 پر کال کے ذریعے پولیس کو دی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر سرور شہید کی پولیس نے بچی کو بازیاب کرا لیا۔
ایس ایچ او عرفان فیض کے مطابق مذکورہ زمیندار نے بچی کو اپنے باغ میں داخل ہونے اور مبینہ طور پر کینو توڑنے پر سزا کے طور پر رسی سے باندھ دیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف بچی کو بازیاب کرایا گیا بلکہ ملزم کو بھی موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کیخلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بازیاب کی گئی بچی کو طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اہل علاقہ اور سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی معصوم اس طرح کے ظلم کا شکار نہ ہو۔