
تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد سیپرا (SEPRA) کے قیام سے رکھی گئی ہے، جو سندھ حکومت کی پیدا کردہ بجلی کے نرخ خود مقرر کرے گا۔ یہ اقدام عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کی طرف پہلا عملی قدم ہے۔
وزیر توانائی نے بتایا کہ سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ کے علاقوں میں سولر پارکس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں سے پیدا ہونے والی بجلی حیسکو، کے الیکٹرک اور سیپکو کو فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے لوگ سیپکو اور حیسکو کے بورڈز میں شامل ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کا کوئی نمائندہ شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پنشن کا عمل مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے او جی ڈی سی ایل میں بھی صوبائی نمائندگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ سندھ کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔
سندھ حکومت کے اس اقدام کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور اسے مہنگائی کے مارے شہریوں کیلئے ایک بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔