مردہ قرار دیا جانیوالا شخص 1ماہ بعد زندہ گھر واپس پہنچ گیا
ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر تدفین کر دینے والا شخص زندہ گھر واپس پہنچ گیا۔ وزیر نامی شخص کی نعش ملنے پر اہل خانہ نے تدفین کر دی تھی
وزیر نامی شخص کی نعش ملنے پر اہل خانہ نے تدفین کر دی تھی، زندہ گھر واپس پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے
(ویب ڈیسک) ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر تدفین کر دینے والا شخص زندہ گھر واپس پہنچ گیا۔ وزیر نامی شخص کی نعش ملنے پر اہل خانہ نے تدفین کر دی تھی، زندہ گھر واپس پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر دفن کئے جانے والا شخص زندہ گھر لوٹ آیا، ایک ماہ قبل گھر والوں کو اطلاع ملی کہ وزیر وفات پاگیا ہے جس کی لاش ملی ہے، ورثاء نے لاش وصول کر کے شناخت کر کے تدفین کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پنشن کا عمل مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

گزشتہ ایک ماہ سے سوگ میں مبتلا گھر میں وزیر نامی شخص اچانک واپس آگیا جس پر وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ اور فاتحہ خوانی کے لئے موجود افراد ہکے بکے رہ گئے۔ وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ اہلیان علاقہ کے مطابق ایک ماہ قبل جس شخص کی تدفین کی گئی وہ ہو بہو وزیر سے ملتا جلتا تھا۔