لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں،پولیس افسران الرٹ
Lahore weather
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کا سلسلہ جاری ۔بارشوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
 لاہور سمیت کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جن کے پیش نظر پولیس فورس الرٹ کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعدی سے فرائض انجام دیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔
 لاہور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت سی گئی ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا حادثے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سپروائزری پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔ پولیس، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے تاکہ فوری ایکشن لیا جا
سکے۔
کنٹرول رومز کے ذریعے بارش سے ہونے والے نقصانات کی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس اہلکار واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو کارروائیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔